اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو:سوشل میڈیا

کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو:سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں، نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے جب تک سمجھوتا نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔