- طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات
- سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، مولانا فضل الرحمان
- بے قابو لہروں پر تیرنے والے مکڑی کشتی
- ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے
- لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
- ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی کے بعد اب سال 2021 کے دوران مینز ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
The nominees for the ICC Men’s ODI Player of the Year 2021
Details https://t.co/nnmF7MX15K pic.twitter.com/F2zJnw95gJ
— ICC (@ICC) December 30, 2021
بابر اعظم کے علاوہ بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، افریقی بیٹسمین جانے من ملان، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ناموں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز آف دی ایئر میں نامزد
اگر بابر اعظم کی بات کی جائے تو انہوں نے سال 2021 کے دوران 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت 67.50 کی اوسط سے 405 رنز اسکور کیے بنائے۔
شکیب الحسن نے ایک سال کے دوران 9 میچز کھیلے جن میں انہوں نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 277 رنز اور بحیثیت بولر 17 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے مینز اور ویمنرز کھلاڑیوں کے لیے ہر سال تیرہ مختلف کیٹگریز کے ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے، جس میں سے ابتدائی سات کی نامزدگیوں کا اعلان 28 سے 31 دسمبر کے درمیان ہوتا، جس پر شائقین کو بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹنگ کا حق دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سال کے چار بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ووٹنگ اکیڈمی کا پینل جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔