- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا فائز عیسیٰ اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
قومی اسمبلی اجلاس میں شگفتہ جمانی سے ہاتھا پائی میں غزالہ سیفی کی انگلی ٹوٹ گئی
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی میں حکومتی رکن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس قومی اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں بلاول بھٹو زرادری اور شہباز شریف غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر کے ڈائس کو گھیرے میں لے کر بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بل پیش کرنے کے موقع پر ڈیسک بجاتے رہے۔
اسی دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جسے دونوں جانب کے ارکان نے مداخلت کر کے رفع دفع کیا۔
حکومتی رکن اسمبلی غزالہ سیفی کے مطابق شگفتہ جمانی نے ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی توڑ دی۔
اس سے قبل منی بجٹ پر متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں منی بجٹ کی بھرپور پور مخالف اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اپوزیشن رہنماوٴں نے کہا کہ ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، جنہوں نے عوام کی جیبیں کاٹ دی ہیں منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کی طرف کرے گی، حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہیے یپارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ منی بجٹ پر آواز اٹھائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔