بھارت میں انسانی شکل سے مشابہہ بکری کے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
بکری کا انسانی شکل کا بچہ

بکری کا انسانی شکل کا بچہ

بھارت کے گنگاپور گاؤں میں ایک بکری نے بچہ جنا جو انسانی شکل و صورت کا حامل ہے۔ بچے کی پیدائش کی خبر کا پھیلنا تھا کہ دور دراز علاقوں سے لوگ اس انوکھے واقعے کا مشاہدہ کرنے کیلئے آنے لگے۔

بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں۔ ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔

0_SWNS_HUMAN_GOAT_001x11

مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔