سال 2022 کیسے گذاریں

آپ گذشتہ سال کی ناکامیوں کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں


January 01, 2022

ISLAMABAD: اگر آپ سال 2022 کو خوش آمدید کہنے کے لئیے تیار ہیں تو خود کو خوش قسمت سمجھیں کیونکہ اسکا مطلب ہے کہ آپ گذشتہ سال کی ناکامیوں کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں اور بہت سی ایسی مشکلات جنہوں نے گذشتہ سال آپکو ناکامی سے دوچار کیا ہوگا، انکا پھر سے مقابلہ کرکے ایک فاتح بن سکتے ہیں ۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ اس نئے سال آپ کی زندگی میں آنے والا ہردن آپکے لیئے کامیابیوں کا راستہ کھول سکتا ہے۔

نیا سال آپ کو پہلے سے حاصل تمام نعمتوں کے لیئے شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ ، اپنے آپکو دوبارہ منظم کرنے ، پھر سے جوان اور اسمارٹ لگنے، اپنے کام اور کاروبار کو چار چاند لگانے کا بھی وقت ہے ۔ یہ ان تمام مقاصد اور اہداف کے بارے میں گہری خودشناسی کا وقت ہے جو آپ نے جانے والے سال میں کھوئے ہوں گے ۔ تاکہ آنے والے سال میں آپ گئے سال کی مایوسیوں کا ازالہ کرنے کرنے کے لیئے خود کو تیار کر سکیں۔

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ نئے سال کےآغاز میں اپنے اہداف مقررکرتے ہیں کہ آنے والے سال وہ اپنی ذندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر رہیں گے ۔ کیا آپ بھی آنے والے سال 2022 میں تمباکو نوشی چھوڑنے ، کوئی نیا ہنر سیکھنے ، اضافی وزن کو کم کرنے یا کچھ بھی نیا کرنے کے خواہاں ہیں ؟ تو ایک بات یاد رکھیں کہ نئے سال کا جو بھی عہد کریں وہ خود پر یقین رکھتے ہوئے کریں کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں آپ اپنا نئے سال کے اہداف ضرور پورا کرینگے اور راستے میں آنے والے تمام کانٹوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے ۔ آپکے نئے سال کے اہداف کئی طرح کے ہو سکتے ہیں مثلا

مطالعہ کرنے کی عادت

اگرچہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے نفوذ کے باعث مطالعے کے رجحان میں بہت کمی آتی جارہی ہے، غور کیا جائے تو کتب بینی اور مطالعے کے رجحان میں کمی اچھا شگون نہیں ہے ۔ کمپیوٹز ، اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کی افادیت اپنی جگہ لیکن کتب بینی اور مطالعے کا کوئی نعم البدل نہیں اسے کسی بھی نئ ایجاد سے تبدیل نہیں کیا جانا چاہئیے کیونکہ کتابیں نہ صرف آپکی بہترین دوست ہیں بلکہ یہ آپکی سوچ کو روشن کرنے اور خیالات کو وسعت دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں ۔ لہٰذا ، سال 2022 میں ہر ماہ متفرق موضوعات پر ایک کتاب ختم کرنے کا عہد کریں اس طرح اگر سال میں 12 کتابیں بھی ختم کرلی جایئں تو یہ ہماری شخصیت میں کئی نئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتیں ہیں۔

صحت اور تندرستی کا حصول

پرانا محاورہ ہے " تندرستی ہزار نعمت ہے " اسمارٹ اور فٹ نظر آنا صرف اپنے ارد گرد کے لوگوں کی نظروں میں ہی قابل ستائش نہیں بناتا بلکہ ہماری اپنی خود اعتمادی میں بھی بے پناہ اضافے کا سبب بنتا ہے اوراس سے ہماری پرسنل اور پروفییشنل لائف میں بھی نکھار آتا چلا جاتا ہے ۔ اچھا اور فٹ نظر آنا اس کرہ ارض پر ہر شخص کا خواب ہے ، لیکن چند ہی ایسے لوگ ہیں جو اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیئئے خلوص نیت سے کام کرتے ہیں ۔ حالانکہ اگر دیکھا جائے تو اضافی وزن کو کم کرنے کے لیئے بہت ذیادہ محنت نہیں بلکہ کمٹمنٹ یا مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے اور اسی کی کمی کی وجہ سے ہم میں سے کئی لوگ اپنے وزن کو کم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں لہٰذا چاہے آپ ورزش کریں ، واک کریں ، جاگنگ کریں یا گھر میں رکھی ٹریڈمل استعمال کریں یا پھر کسی کھیل میں حصہ لیں آپ جو بھی کریں اسے مسقل بنیادوں پر کریں تاکہ آپ ہمیشہ وزن کے بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل اور بیماریوں سے دور رہ سکیں۔

آن لائن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز سے آگاہی حاصل کریں

اگر آپ میں جوش و جذبہ بھرا ہوا ہے اور آپ روایتی روزگار کے طریقوں کے ساتھ ساتھ کچھ الگ سے کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تو اضافی آمدنی کا حاصل کرنے کے متبادل ذرائع تلاش کرنا بھی آپکے نئے سال کے اہداف میں سے ایک ہونا چاہیئے اور یہ ہم سے ہر ایک اپنی ڈیلی روٹین کے ساتھ بھی کر سکتا ہے کیونکہ بہت سے کامیاب لوگوں نے اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے ساتھ اضافی آمدنی حاصل کرکے ہی اپنی قسمت بدلی ہے ۔ کچھ لوگ لکھنے لکھانے ، رئیل اسٹیٹ میں اپنا وقت لگانے، آج کے دور کے لحاظ سے انٹرنیٹ پر خریدوفروخت اور آن لائن ٹریڈنگ سے آضافی آمدنی کے راستے نکالتے ہیں ۔ آن لائن ٹریڈنگ کرنا اگرچہ ابھی نیا ہے لیکن یہ بہت تیزی سے اپنی جگہ بناتا جارہا ہے اور سال 2022 کو آن لائن ٹریڈنگ سیکھنے کا سال بھی بنایا جاسکتا ہے۔ Binomo اور اس جیسے کئی پلیٹ فارمز آن لائن ٹریڈنگ کی قابل اعتماد سروسز مہیا کرتے ہیں جہاں ہزاروں لوگ آن لائن ٹریڈنگ سے جڑ کر اپنے لیئے آضافی آمدنی کا حصول آسان بناتے ہیں لیکن دھیان رہے کہ آن لائن ٹریڈنگ میں جہاں فائدہ ہوتا ہے وہیں نقصان بھی ۔ لہٰذا آن لائن ٹریڈنگ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ آن لائن ٹریڈنگ کو اچھی طرح سمجھتے ہوں۔

صحت مند غذا

پرانا محاورہ ہے ' آپ وہی کچھ بنتےچلے جاتے ہیں ہو جو آپ کھاتے ہیں "۔ جو آپ اپنے جسم کو دینگے وہی آپکے جسم پر لگے گا مگر دیکھا جا رہا ہے کہ جنک فوڈ کھانا لوگوں کی پسندیدہ عادت بنتا جارہا ہے اس کی ایک وجہ بڑھتی ہوئی مصروفیات ہیں جنہوں نے سیر و تفریح کو ختم کرکے رکھ دیا ہے اور لوگ سیرو تفریح کی جگہ باہرکسی ریسٹورینٹ یا فاسٹ فوڈ آوٹ لیٹ پر کھانےکو ہی تفریح کا متبادل سمجھنے لگے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کا زیادہ استعمال انکے بجٹ کو تو متاثر کرتا ہی ہے لیکن یہ انکی اپنی صحت کے لیئے بھی نقصان دہ ہے ۔ اگر آپ ایک صحتمند اور اسمارٹ ذندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باہر کے کھانے کو کم سے کم رکھنا اور صحت مند کھانا کھانا آپکے نئے سال کے اہداف میں سے ایک ہونا چاہئیے۔

تمباکو نوشی سے پرہیز

تمباکو نوشی کے خطرات سے ہر کوئی واقف ہے مگر پھر بھی لاکھوں لوگ اس عادت کا شکار ہوتے ہیں اورایک دفعہ اس علت کا شکار ہو کر بہت کم ہی لوگ اس عادت کو چھوڑ پاتے ہیں ۔ اگر آپ بھی اپنی سگریٹ نوشی سے تنگ ہیں تو اسے بھی اپنے نئے سال کے اہداف میں شامل کریں اور اسے چھوڑنے کے مختلف راستے اور طریقے دریافت کریں ۔ کیونکہ اگر آپ اپنی اور اپنی فیملی کی صحت کا خیال رکھتے ہیں تو آپ کو ایک بار پھر سے ہمیشہ کے لیئے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا عزم کرنا چاہیئے۔

سیر و تفریح کے مواقع نکالنا

سفرہمیں جہاں ایک طرف تفریح فراہم کرتا ہے تو وہیں ہمیں بہت کچھ نیا سیکھنے کا وسیلہ بھی بنتا ہے ۔ سفرجہاں ہمیں نئی جگہوں اور لوگوں سے روشناس کراتا ہے وہیں ہماری جسمانی صحت اور ہمارے مزاج پر بھی بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ سفر ہمیں زندگی کے ان حقائق سے بھی آگاہ کرتا ہے جو کتابیں نہیں سکھا سکتیں ۔ نئی جگہوں پر جانا ، نئے نئے لوگوں سے ملنا اور انکے رہن سہن سے روشناسی ہماری شخصیت میں چار چاند لگا دیتی ہے ۔ لہٰذا اگر آپکو گذشتہ سال اپنی نوکری ، کاروبار یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے کہیں سیروتفریح کے لیئے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا تو سال 2022 میں ملک کے اندر یا ملک سے باہر کہیں نہ کہیں سفر کرنے کا ارادہ بھی ضرور اپنے اہداف میں شامل رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں