اریبہ حبیب کی اپنی مایوں میں چائے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
اریبہ حبیب نے کی رسم حنا کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئیں۔ (فوٹو انٹرنیٹ)

اریبہ حبیب نے کی رسم حنا کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئیں۔ (فوٹو انٹرنیٹ)

 کراچی: پاکستانی ماڈل اریبہ حبیب نے اپنی رسمِ حنا میں مہمانوں کو خود چائے تقسیم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اریبہ حبیب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہوئیں، جن میں وہ پیلے رنگ کا روایتی جوڑا  زیب تن کی ہوئی ہیں۔

رسم حنا کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں نوجوان مزاحیہ اداکار شفاعت علی، اداکارہ ژالے سرحدی، ثنا فخر، ربیکا فریال اور مصباح ممتاز سمیت دیگر شامل تھے۔

ariba-habib-2

اریبہ حبیب نے سسرال سے آنے والی بری اور شوبز انڈسٹری کے تمام ساتھیوں کے ساتھ بنائی جانے والی گروپ فوٹو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ariba-habib-1

ایک ویڈیو میں اریبہ کو تقریب کے دوران مہمانوں میں چائے تقسیم کرتے دیکھا گیا، جب وہ چائے لے کر آٗئیں تو اداکار شفاعت علی نے خاندان کے بزرگوں کی طرح کہا کہ ’ہمیں یہ رشتہ قبول ہے، صدا سہاگن رہو‘۔

اس دوران اُن کی دوستوں نے اریبہ کی مثال دیتے ہوئے سوال کیا کہ ایسی دلہن کہیں ملے گی، جو خود چائے تقسیم کرے؟۔


View this post on Instagram

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔