کراچی میں حبیب بینک چورنگی کے قریب 2 دھماکے، ایک شخص زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ

ویب ڈیسک  بدھ 12 فروری 2014
دھماکے میں3گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

دھماکے میں3گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: حبیب بینک چورنگی کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں  ایک شخص زخمی جبکہ 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب  گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو پھٹ گیا اوراس کے تھوڑی ہی دیربعد اسی گاڑی میں نصب دوسرا بارودی مواد بھی پھٹ گیا  جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ قریبی کھڑی 3گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پرواقعہ تخریب کاری کی کارروائی معلوم ہوتا ہے جب کہ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر  تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔