- 100کے نوٹ پر موجود دو غلطیاں دور کرنےکی ہدایت
- لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
- عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ
- چھوٹے بچے کی جادوگری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار
- شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ
- دوحہ مذاکرات؛ امریکا اور طالبان کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
- تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- کراچی؛ وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی
- سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول
- پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
- اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاؤں کی تصاویر عکس بند
- دل کی صحت کے لیے اچھی نیند مفید قرار
- وزیراعظم کی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت، نیک خواہشات کا اظہار
- بھارتی عدالت نے مسلم صحافی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان زائد اثاثہ جات کیس میں بری
- امیرِ طالبان پہلی بار عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے
- سونے کے نرخ میں اضافہ
بنگلہ دیش لیگ، پی سی بی پلیئرزریلیز کرنے کوتیار

پلیئرز کو آئندہ ہفتے2اضافی پک کیلیے ہونے والے پی ایس ایل ڈرافٹ کا انتظار فوٹو: فائل
کراچی / لاہور: پی سی بی بنگلہ دیش لیگ کیلیے پلیئرزریلیز کرنے کوتیار ہے۔
پی ایس ایل کیلیے نظرانداز شدہ کھلاڑی آئندہ ماہ پڑوسی ملک جا سکتے ہیں،البتہ انھیں خود 7 جنوری کو 2 اضافی پک کیلیے ہونے والے پی ایس ایل ڈرافٹ کا انتظار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل7 کے دنوں میں ہی اپنی لیگ کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی پاکستانی ایونٹ میں شرکت کرنے والے کئی اسٹار کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضوں کا لالچ دے کر اپنی جانب راغب بھی کر لیا۔
پی ایس ایل کا 27 جنوری 2022سے27 فروری تک انعقاد ہوگا جبکہ بی پی ایل21 جنوری سے 18 فروری تک ہوگی،حیران کن طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے اس نامناسب رویے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا، پی ایس ایل کیلیے منتخب نہ ہونے والے بعض کرکٹرز آئندہ ماہ ڈھاکا جا سکتے ہیں۔
انھیں 7 جنوری کو 2 اضافی کھلاڑیوں کیلیے ہونے والے ڈرافٹ کا انتظار ہے، گوکہ پی سی بی نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ایک غیرملکی اور ایک ایمرجنگ کرکٹرکو لینے کا کہا ہے مگر بعض سینئرز بھی ٹیموں میں شمولیت پر نگاہیں جمائے بیٹھے ہیں، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک کھلاڑی نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے کئی پلیئرز کو آفرزملی ہیں،البتہ کسی نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔
سب یہ چاہتے ہیں کہ پہلے پی ایس ایل کے باقی کرکٹرز کا فیصلہ ہوجائے، اگر سپلیمنٹری ڈرافٹ میں بھی نہیں لیا گیا تو بی پی ایل کے دروازے تو کھلے ہی ہیں، پی سی بی سے اجازت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد، عثمان شنواری، موسیٰ خان، زاہد محمود، سہیل خان، جنید خان اور محمد عرفان سمیت کئی کھلاڑی پاکستانی لیگ کیلیے منتخب نہیں ہو سکے تھے۔
بی پی ایل:پی ایس ایل سے باہر پلیئر ز کو روکنے کی ضرورت نہیں،بورڈ
بی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی کرکٹر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے این او سی طلب نہیں کیا،نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کیلیے الگ پالیسی موجود ہے،ہر کیس کو اس کی نوعیت کے مطابق دیکھا جاتا ہے، پی ایس ایل کے اسکواڈز میں جگہ نہ بنا پانے والے پلیئرز کو روکنے کی ضرورت نہیں،قومی مصروفیات سے فارغ کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کیلیے این او سی دیے گئے ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ اور پی ایس ایل سے فارغ کھلاڑیوں کی بی پی ایل میں شرکت کیلیے کیسز کو بھی ہمدردی سے دیکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔