رضوان 25 برس بعد کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنزبنانے والے پہلے پاکستانی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
1760 رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

1760 رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: محمد رضوان 25 برس بعد کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

آخری مرتبہ کسی ہم وطن کرکٹر (سعید انور) کی جانب سے یہ اعزاز 1996 میں حاصل کیا گیا تھا، رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ 1855 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 1760 رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔