پابندیاں لگائیں توتعلقات منقطع کردیں گے،روس کی امریکا کودھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
امریکا یوکرین پرپابندیاں لگانے سے باررہے،روس

امریکا یوکرین پرپابندیاں لگانے سے باررہے،روس

 ماسکو: روس نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں  امریکا کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کے مسئلے پر روس پر اقتصادی پابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔

امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔