لاہور:نامعلوم افراد نومولود بچی کوچوک میں پھینک  گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
ریسکیو ٹیم نے بچی کواسپتال منتقل کردیا:فوٹو:ایکسپریس

ریسکیو ٹیم نے بچی کواسپتال منتقل کردیا:فوٹو:ایکسپریس

لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں نامعلوم افراد نومولود بچی کو چوک پرپھینک گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد لاہورکے علاقے باغبانپورہ کے نواوالا چوک میں نومولود بچی کو پھینک گئے۔ ڈولفن ٹیم نے بچی کی موجودگی کی اطلاع پرفوری کرتے ہوئے بچی کوتحویل میں لے لیا۔

ڈولفن ٹیم نے ریسکیو ٹیم کے ذریعے بچی کو سروسز اسپتال منتقل کردیا۔ نومولود بچی کی سانسیں بحال اورنظام تنفس درست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔