2021کے اختتام تک 7کروڑافراد کی ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا،اسد عمر

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
تمام شہریوں کومفت ویکسین لگائی گئی،اسدعمر:فوٹو:فائل

تمام شہریوں کومفت ویکسین لگائی گئی،اسدعمر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے اختتام تک 7 کروڑافراد کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا۔ ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 250 ارب کی ویکسین خریدی۔

اس عمر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 100 فیصد ویکسین خریدی جاچکی ہے۔ تمام شہریوں کو فری ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اورصحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے ایسا ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔