مصر میں نیند چورکو لے ڈوبی، چوری سےپہلے ہی دھرلیاگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
پولیس کی آمد ہوئی تو چوربےخبرسورہا تھا:فوٹو:فائل

پولیس کی آمد ہوئی تو چوربےخبرسورہا تھا:فوٹو:فائل

قاہرہ: مصرمیں نیند چورکو مہنگی پڑگئی۔ چوری کرنے جس گھرمیں داخل ہوا وہیں سوگیا۔آنکھ پولیس کی آمد پرکھلی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے علاقے لکسور کے ایک گھرمیں چورداخل ہوا لیکن گھرکے آرام دہ ماحول  اوربسترکودیکھ کرچوری کرنے کے بجائے لیٹ کرسوگیا۔ چورجس وقت گھرمیں داخل ہوا اس وقت اہل خانہ گھرمیں موجود نہیں تھے۔

گھروالے لوٹ کرآئے توایک اجنبی شخص کو بیڈروم میں بے خبر سوتا دیکھ کر حیران رہ گئے اورپولیس کوخبر کردی۔

پولیس نے چورکوگرفتارکرلیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔