نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
 کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔  فوٹو:فائل

کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

نیپرا کے مطابق منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔