- امریکا کا افغانستان کے زلزلہ زدگان کیلیے 55 ملین ڈالر امداد کا اعلان
- ذی الحجۃ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ
- نارتھ کراچی میں ملزمان گھر کی پہلی منزل سے 7 بکرے چوری کرکے فرار
- بھارت ؛ مون سون بارشوں میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 19 افراد ہلاک
- کینیڈا؛ بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی
- ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کا کارکنوں کو جواب
- 2018 کے انتخابات میں پارٹی نے مجھے صوبائی نشست سے ہروایا، شاہ محمود قریشی
- آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے
- مرغیوں کی آواز سے اضطراب نوٹ کرنے والا سافٹ ویئر
- ٹھوڑی پر گٹار متوازن کرکے 5 کلومیٹر چلنے کا نیا ریکارڈ قائم
- پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
- پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
- جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
- ڈالر کی قدر میں مزید 1.28 روپے کی کمی
- کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ
- روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت
- ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
- اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن
- ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول
غیرملکی ڈراموں پر بھاری ٹیکس کا مقصد پاکستانی فلمی صنعت کو تحفظ دینا ہے، فواد چوہدری

غیرملکی ڈراما درآمد کرنے اور اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ غیرملکی ڈراموں پر بھاری ٹیکس کا مقصد پاکستانی فلمی صنعت کو تحفظ دینا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا فنانس ترمیمی ایکٹ میں جہاں ایک طرف سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے، وہیں غیرملکی ڈراما درآمد کرنے اور اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
چوہدری فواد حسین نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول فلم، ڈراما، میوزک اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری فواد حسین نے کہا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔ فلم، ڈراما اور میوزک کے شعبوں میں پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ازبکستان کے ساتھ مل کر ظہیر الدین بابر پر ایک فلم تیار کی جا رہی ہے، ہم آذربائیجان کے ساتھ بھی فلم اور ڈراما کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کا ترجمہ کرکے آذربائیجان کے عوام کو پیش کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان سیاحت کے لئے خوبصورت اور پرکشش ملک ہے، آذربائیجان کے عوام، فلم ساز اور ڈراما نگار پاکستان کے سیاحتی مقامات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔