کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی شامل

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 31 دسمبر 2021
فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو منتخب کیا گیا ہے

فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو منتخب کیا گیا ہے

کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں3 پاکستانی  بھی شامل ہیں۔

اوپنر کے طور پر روہت شرما اور ڈیموتھ کورونا رتنے کو منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر میں مارنس لبوشین، جو روٹ اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے۔

وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ، اسپنرز روی چندرن ایشون اور اکشر پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے،پیس بیٹری میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور کائیل جمیسن شامل ہیں۔فواد عالم نے سال میں 3 سنچریز اور 2 ففٹیز سمیت 571 رنز بنائے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے47 اور حسن علی نے 41 شکار کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔