اے این ایف پنجاب کی بڑی کارروائی ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

منشیات ٹرک کے گیس سیلنڈرز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک December 31, 2021
منشیات ٹرک کے گیس سیلنڈرز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف

QUETTA: اے این ایف پنجاب نے کارروائی کے دوران ٹرک کے سیلنڈرز میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف پنجاب نے ساہیوال بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران شہزور گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں، مذکورہ منشیات گاڑی میں موجود ایل پی جی گیس سلنڈرز میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں جب کہ برآمد شدہ منشیات میں 674 پیکٹوں پر مشتمل 808.800 کلوگرام چرس اور 218 پیکٹوں پر مشتمل 261.600 کلوگرام افیون شامل ہے۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کوئٹہ سے اسمگل کی گئی تھیں جو پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جانی تھیں، دوران کارروائی ساہیوال کے رہائشی سرفراز موسیٰ، فیصل آباد کے رہائشی محمد رمضان اور اوکاڑہ کے رہائشی اسرار خان نامی تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں