سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 دسمبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000روپے ہوگئی

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1820 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108026روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔