- عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وزیراعظم
- نوجوان کی پل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش ٹریفک اہلکار نے ناکام بنادی
- فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
- بھارت میں پیٹرول 25 اور ڈیزل 18 روپے سستا ہوگیا
- بلاول بھٹو یاسین ملک کا کیس لڑنے میں مدد کریں، اہلیہ مشعال ملک
- امریکا میں پاکستانی نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- وفاقی حکومت کے بروقت اقدامات سے ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پالیا گیا
- طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات
- ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، فضل الرحمان
- بے قابو لہروں پر تیرنے والے مکڑی کشتی
- ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے
- لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
- ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
اکشے کمار کی فلم ’پریتھوی راج‘ کیخلاف بھارت میں احتجاجی مظاہرے

فلم میں ’راجپوت‘ لفظ حذف کیا جائے ورنہ اس کی نمائش نہیں ہونے دیں گے، گوجر برادری - فوٹو:فائل
ممبئی: بھارت میں اکشے کمار کی فلم ’پریتھوی راج‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی۔ ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں فلم کے خلاف گوجر برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کی گوجر برادری نے فلم سازوں کو خبردار کیا ہے کہ فلم میں ’راجپوت‘ لفظ حذف کیا جائے ورنہ اس کی نمائش نہیں ہونے دیں گے۔
اکشے کمار کی فلم ’پریتھوی راج‘ بنانے کا اعلان ہوتے ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی تھی۔ گوجر برادری سے تعلق رکھنے والوں نے اجمیر میں واقع دیو نارائن مندر کے پاس جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلم سے ’راجپوت‘ کا ذکر ہٹایا جائے۔ مظاہرین نے احتجاجاً مندر کے اطراف کی سڑکیں بلاک کر دیں اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں شکایت دائر کردی۔
آل انڈیا ویر گوجر سماج اصلاح کمیٹی کے صدر ہرچند گوجر نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم کا عنوان ’پریتھوی راج‘ تبدیل کیا جائے اور فلم میں تاریخ سے ہونے والے کھلواڑ سے باز رہا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں تاریخ کے ہر پہلو کو ایمانداری کے ساتھ دکھانا چاہیے۔
گوجر برادری کا کہنا ہے کہ عظیم حکمران کا تعلق ہماری برادری سے تھا۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرانے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ اس میں تاریخی حوالوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
فلم ’پریتھوی راج‘ میں اکشے کمار ہندو حکمران پریتھوی راج چوہان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ سنجے دت، آشوتوش رانا اور سونو سود بھی شامل ہیں۔ 2017 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکار مانوشی چھلر اس فلم میں اداکاری کر کے پہلی بار بالی وڈ میں قدم رکھیں گی۔
فلم کو 21 جنوری 2022 کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔