- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
- کراچی میں دہشتگردی کاخطرہ، اہم تنصیبات نشانہ، گولہ بارود پہنچ گیا
- ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل
- بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے کارتھک کا دل جیت لیا
- ملتان میں میدان سجانے کیلیے حکومتی گرین سگنل کا انتظار طویل
- انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم مسترد، سراج الحق
کوئٹہ بم دھماکے کے مزید زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج، جمعیت علما اسلام نظریاتی کا کل صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان (فوٹو: فائل)
کوئٹہ میں بم دھماکے کے مزید زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، جمعیت علما اسلام نظریاتی نے واقعے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں واقع سائنس کالج گیٹ کے باہر اس وقت دھماکا ہوا جب جمعیت علما اسلام نظریاتی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد لوگوں کی تعداد واپسی کی جانب گامزن تھی۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم اب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سول اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائنس کالج کے قریب دھماکے کے مزید زخمی چل بسے ہیں تاحال دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
دھماکے کا مقدمہ درج
سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل ہیں۔
وزیر صحت کا دورہ، ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت
دریں اثنا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کوئٹہ بم دھماکے کے بعد رات گئے تک سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں موجود رہے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹرو ں کو زخمیوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
سید احسان شاہ نے کہا کہ زخمیوں کے لیے اگر دستیاب ادویات موجود نہیں تو باہر سے خرید کر ادویات مہیا کی جائیں، ہسپتال میں اگر ادویات موجود نہیں تو زخمیوں کے لیے اپنی جیب سے ادویات مہیا کروں گا۔
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا کل احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماؤں نے دھماکے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے۔ رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں ہمیں نشانہ بنایا گیا، حکومتی غفلت کے باعث ہمارے 6 کارکن شہید اور 15 زخمی ہوگئے، بارہا حکومت اور اداروں کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔
مولانا قادر لونی نے کہا کہ حکومت نے 21 مئی 2021ء کے دھماکے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی، ہم انسانی جانوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، ورنہ جنازے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر رکھتے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کل بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اگر وزیر اعلی بلوچستان نے مطالبات نہ سنے اور تسلیم نہ کیے تو شدید لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔