- پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ
- تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھو بالا 16 سال کی ہوگئی

چڑیا گھر میں سالگرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب تھے - فوٹو:ایکسپریس نیوز
کراچی: چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا 16 سال کی ہوگئی۔ ہتھنی کی 16ویں سالگرہ چڑیا گھر کے ہاتھی گھر میں منائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی نے ڈھیر سارے بچوں کے ہمراہ اپنے چڑیا گھر کی ہتھنی مدھو بالا کی سالگرہ منفرد انداز سے منائی ہے اور میں نے بچوں کے چہروں پر جو خوشی اور مسکراہٹ دیکھی ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ہتھنی مدھو بالا کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پچھلے ایک ماہ کے دوران کراچی چڑیا گھر میں بڑے اچھے انداز میں کام ہوا ہے، نئی انتظامیہ خاصی فعال ہے، آج کل بچوں کی چھٹیاں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بچے، بچیاں اور ان کے گھر والے کراچی چڑیا گھر میں بہترین تفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہ ہتھنی کی سالگرہ منعقد کرنے کا بہترین موقع تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر میں رونقیں بحال کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے بہتری کا یہ سفر اسی طریقے سے جاری و ساری رہے گا، کراچی والوں کو خود نظر آرہا ہے کہ جن لوگوں نے ان سے ووٹلیے انہوں نے کیا کیا اور ہم کیا کر رہے ہیں، کراچی میں رہنے والا ہر فرد کہے گا کہ پچھلے چند مہینوں میں کراچی میں پائیدار ترقی کا دور شروع ہوا ہے اور آج کراچی بہتر سمت میں رواں دواں ہے، جہاں تک بلدیاتی قانون کا سوال ہے جن کا دل کالا ہے وہ اسے شوق سے کالا قانون کہتے رہیں اور دھرنے دیتے رہیں مگر وقت ثابت کرے گا کہ یہ قانون کس طرح کراچی میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کر رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں بہتری اور ترقی کے لئے کام کرتی رہے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا اور یہاں آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ چڑیا گھر شہریوں کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے، کراچی میں بھی اور دیگر جگہوں پر بھی انہیں اب پشیمانی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بعدازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے مختلف حصوں کا دورہ اور وہاں آئے ہوئے لوگوں اور ان کے بچوں سے بات چیت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔