کراچی میں گھر سے دو ماہ کی بچی کی لاش برآمد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 دسمبر 2021
بچی کے جسم پر تشدد یا چوٹ کا نشان نہیں ہے ۔(فوٹو: فائل)

بچی کے جسم پر تشدد یا چوٹ کا نشان نہیں ہے ۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر سے 2 ماہ کی بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد یا چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں طوری بنگش چوکی کے قریب واقع گھر سے حیات ولد اختر نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کے جسم پر بظاہر کوئی چوٹ یا تشدد کا نشان نہیں تھا جبکہ والد نے بھی شبہ ظاہر کیا ہے، جس پر مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ خان محمد نے بتایا کہ اختر نے 2 شادیاں کی ہوئیں ہیں، والد نے دوسری بیوی پر بچی کو زہر دینے کا شک ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی اور پھر اس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔