سعودی اتحادی فوج کے ’غلطی‘ سے ہونے والے فضائی حملے میں 12 یمنی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
فضائی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے— فوٹو: فائل

فضائی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے— فوٹو: فائل

صنعا: سعودی اتحادی فوج کی جانب سے ایک فضائی حملے میں غلطی سے اتحادی یمنی حکومت نواز فورسز کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی عسکری حکام کے مطابق فضائی حملے میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حملہ شبوا صوبے میں ہوا جس میں کم از کم 8 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی اتحادی سعودی عرب نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدپڑھیں: یمن میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر 38 فضائی حملے، 150 ہلاک

علاوہ ازیں اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کو متعدد کالز کی گئی اور متعدد پیغامات بھی ارسال کیے گئے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دو مقامی باشندوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے مقام پر کئی لاشیں جل گئیں اور 3 فوجی گاڑیاں، جن میں سے کچھ میں خودکار رائفلیں تھیں، تباہ ہو گئیں۔

گزشتہ مہینوں میں وسطی شہر ماریب اور ساحلی شہر حدیدہ کے ارد گرد حوثیوں اور یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اتحاد نے حالیہ ہفتوں میں صنعا اور یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ دیگر علاقوں پر اپنے فضائی حملوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔