انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ قومی اسکواڈ دبئی سے برج ٹاؤن روانہ

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کررہے


Sports Reporter January 01, 2022
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کررہے ۔ فوٹو : فائل

MILAN: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ دبئی سے برج ٹاؤن روانہ ہوگیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کررہے، اوپنر دس روز دبئی میں آئیسولیشن کریں گے، اس دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔

غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں، دونوں کھلاڑی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں