دنیا کے سب سے چھوٹے چیتے کی پیدائش

یہ بچہ ٹائیگرز کی سماتران نسل کا ہے جو جسمانی لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں اور دنیا میں ان کی تعداد صرف 300 ہے


ویب ڈیسک January 01, 2022
ماہرین نے اس کا بچنا ناممکن قرار دیا ہے۔ (تصویر زیڈ ایس ایل )

MADRID: برطانوی دارالحکومت میں قائم چڑیا گھر میں دنیا کے سب سے چھوٹے اور کمزور ترین چیتے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے زیڈ ایس ایل چڑیا گھر کی انتظامیہ چند روز سے گیشا (چیتے) کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے فکر مند تھی، جس کے پیش نظر پنجرے میں لگے کیمرے کی ریکارڈنگ کو چیک کیا گیا تو وہ بچے کو اپنی زبان سے صاف کررہی تھی۔

انتظامیہ نے جب اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا تو انہیں معلوم ہواکہ گیشا نے بچے کو جنم دیا ہے جو بہت کمزور اور چھوٹا ہے۔

چیتے کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم لوسی ریڈ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے بچے کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، ہم اُسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی ویکسی نیشن بھی کرالی ہے جبکہ یہ بات سامنے آئی کہ تین میں سے اب صرف ایک بچہ زندہ باقی ہے۔

ماہرین حیوانات کے مطابق یہ بچہ ٹائیگرز کی سماتران نسل کا ہے جو جسمانی لحاظ سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے اور دنیا میں ان کی تعداد صرف 300 ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہم نے متعدد بار پنجرے میں داخل بچے اور اُس کی صحت کو دیکھنے کی کوشش کی تو گیشا ایک دم تیزی کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھی اور ہمیں روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں