کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 01, 2022
مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات - فوٹو:فائل

ANKARA: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق موسم سرما کی مون سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے 3 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا۔

مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھے گے۔ بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔

اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بےنظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں 4 سے 6 جنوری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف اور جذوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔

ہفتے کو شہر کا کم سے کم پارہ 11.9 اور زیادہ سے زیادہ 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں