آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  ہفتہ 22 جنوری 2022
جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کے دن کوئی دوست رقمی تقاضا کر سکتاہے اسے جواب دے دینا ہی بہتر ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے مزاج کی گرمی کو بھی کم کر دیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دینگے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

نئی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کاروباری ڈیل پکی ہوسکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آسکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جنس مخالف میں زیادہ دلچسپی نہ لیں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے سفر بہ شوق کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ذہنی آسودگی میسر آسکتی ہے ہوسکتا ہے من پسند شخص کے ساتھ آپ کے والدین آنے کا رشتہ طے کرنے پر راضی ہو جائیں بھائیوں کی جانب سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی اور سماجی کارکن کیلئے آج کا دن نہایت اہم ہے عوام میں مقبولیت بہت زیادہ ہو گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج کے دن مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں گے سفر مرد ست نہ رہی کریں تو بہتر ہے محبوب سے وابستہ توقع پوری ہو گی بہ سلسلہ تعلیم رکاوٹ کا سامنا رہے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

سوچ بچار کے بعد قدم اٹھائیے تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کریں تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کر سکیں اخراجات میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتیں ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

پوری جدوجہد اور محنت کیجئے جو کچھ ملے اس پر اکتفا کر لیں زیادہ لالچ نہ کریں ورنہ گزراوقات میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے چند ہم نوالہ و پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے تھے کاروبار میں فائدہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔