کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہر کے درجہ حرارت میں مزید 4 سے 5 ڈگری کی کمی واقع ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 03, 2022
بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیزبارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیزبارش ہونے کا امکان ہے، اور اگلے تین روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، تاہم بدھ کو بارش کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید 4 سے 5 ڈگری کمی سے 19 سے 21 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھیں گے، اور بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔ اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بےنظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں منگل اور بدھ کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ جب کہ کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں