ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ

کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم ابر آلود ہے۔


ویب ڈیسک January 04, 2022
کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم ابر آلود ہے۔

MARIB,YEMEN: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم ابر آلود ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات اور صبح ہونے والی بارش سے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی آگئی۔

آزاد کشمیر میں وادی لیپہ سمیت بعض علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور متعدد گاوٴں بجلی سے محروم ہوگئے۔ سوات ، کالام ، مالم جبہ ، مہوڈنڈ ، گبین جبہ سمیت خیبرپختون خواہ کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اسکردو سمیت گلگلت بلتستان کے متعدد اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، نظام زندگی بھی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں