الینوائے کا سیاہ ترین مکان برائے فروخت

گوٹھ ہاؤس نامی مکان اندرونی اور بیرونی طور پر بے حد سیاہ ہے جس کی تصاویر مشہور ہورہی ہیں


ویب ڈیسک January 06, 2022
الینوائے کا سیاہ ترین مکان اندر اور باہر سے گہری کالی رنگ کا ہے اور اب اس کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر لگ چکی ہے۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER: امریکا میں ایک عجیب و غریب مکان کا چرچا ہے جسے سیاہ گھر قرار دیا گیا ہے۔ یہ مکان ہشت پا (اوکٹیگن) شکل کا ہے لیکن اس کا بیرون اور اندرون بہت حد تک سیاہ ہے۔

اگرچہ اس کا فرش اور کچھ دیواریں سفید ٹائلوں سے بنی ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ گھر کی اندرونی اور بیرونی ساخت مکمل ترین سیاہ ہے یا اس پر کالک کا غلبہ ہے۔ گوٹھ ہاؤس ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک سیٹھ گڈمین کی ملکیت ہے جس نے اسے 75000 ڈالر میں خریدا تھا۔ اس کی ساخت بہت خوبصورت اور محلِ وقوع بہت خوبصورت ہے۔



مکان کے اندر دو بڑے بیڈروم دو باتھ روم ہیں۔ مکان دومنزلہ ہے جو 2100 مربع میٹر وسیع ہے۔ بیرونی طور پر اس آٹھ کونے ہیں اور خوبصورت کھڑکیاں جابجا موجود ہیں۔ باہر سے دیکھنے پر یہ مکمل طور پر سیاہ دکھائی دیتا ہے لیکن اندر جاکر بھی دیواریں مکمل طور پر سیاہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پراسرار سیاہ گھر کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ بیرونی طور پر مکان کے ساتھ تین گیراج ہیں۔ مکان کے مالک اس کے ابتدائی رنگوں سے خوش نہ تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مکان کا پورا نقشہ ہی بدل کر اسے کالا رنگ دیا ہے۔

کھڑکیوں سے قدرتی روشنی سورج غروب ہونے تک اندر آتی رہتی ہے لیکن اندرونی کالا پن کم نہیں ہوتا۔ مکان کے مالک نے بتایا کہ گھر کے اندر سیاہ رنگ اتنا برا نہیں کیونکہ اس سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں