دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں جاگری 4 افراد جاں بحق

ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔


ویب ڈیسک January 05, 2022
ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا پنجکوڑہ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں