- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی بدنظمی کو روکنے میں ناکام رہی اور تماشائی بنی رہی، الیکشن کمیشن نے امن و امان کے حوالے سے جو منصوبہ پیش کیا اُس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، انتخابی اسٹیشنز میں پولیس اور ایف سی کی مطلوبہ نفری کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختون خوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں ہوگا
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امن و امان کی ناقص صورت حال کے پیش نظر پولیس کے ساتھ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ووٹر بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے۔
الیکشن کمیشن حکام نے امن و امان خراب کرنے اور بیلٹ باکسز اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ کو فوج تعیناتی کا مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔