پیپلزپارٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کے لیے ن لیگ سے تعاون کرنے کو تیار

پیپلزپارٹی کی جانب سے ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک January 06, 2022
پیپلزپارٹی کی جانب سے ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: پیپلزپارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے ن لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی، جب کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اجلاسوں میں مشاورت کے بعد دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پی پی پی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کنا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین پی پی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے رویے سے نالاں ہیں، اور اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے (ن) لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہیں، جب کہ ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں