- وزیر اعظم کی سنئیر صحافی ایاز امیر پرحملے کی تحقیقات کی ہدایت
- لاہور میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار
- 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
- کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
یمن میں عرب فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں 390 سے زائد حوثی باغی ہلاک

عرب اتحاد نے مزید کہا کہ حدیدہ بندرگاہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی اسمگلنگ کا مرکز بن چکی ہے—فائل فوٹو
صنعا: سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں مختلف کارروائیوں میں 390 سے زائد حوثی مارے گئے ہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ماریب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد حوثی جنگجو مارے گئے اور 19 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے جنوبی صوبے شبوا میں بھی حملے کے دعویٰ کیے جس کے نتیجے میں 240 حوثی ہلاک اور 25 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
مزیدپڑھیں: یمن میں عرب فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں 90 سے زائد حوثی باغی ہلاک
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ وہ آئند چند روز میں حملوں سے متعلق ثبوت پیش کریں اور بتائیں گے کہ ملیشیا حدیدہ اور سلف کی بندرگاہوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔
عرب اتحاد نے مزید کہا کہ حدیدہ بندرگاہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی اسمگلنگ کا مرکز بن چکی ہے۔
عرب اتحاد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے بحری جہاز کو اتوار کے روز مسلح حوثیوں نے یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ سے ہائی جیک کر لیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ’تشویش‘ کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے اور خطے کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔