ایتھوپیا کے پناہ گزین کیمپ پر میزائل حملے میں بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

ابھی واضح نہیں کہ فضائی حملہ ایتھوپیائی فوج نے کیا یا یہ تیگرائی باغیوں کی کارروائی ہے


ویب ڈیسک January 07, 2022
پناہ گزینوں کا تعلق ایریٹیریا سے ہے، فوٹو: فائل

NEW YORK/ LONDON: ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی کے پناہ گزین کیمپ میں فضائی حملے کے دوران میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی میں مسلح باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان خون ریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک فضائی حملے میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جن کا تعلق پروسی ملک اریٹیریا سے تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں اریٹیریا کی فوج نے ایتھوپیا کی فوج کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تیگرائی کے باغیوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

جس پر تیگرائی باغیوں نے انتقاماً ایتھوپیا میں اریٹیریا کے پناہ گزینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کیں۔ زیادہ تر جنگی جرائم شیمیلبا اور ہٹساٹس کے کیمپوں میں ہوئے۔

تاہم تازہ فضائی کارروائی کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ایتھوپیائی فوج نے کی یا تیگرائی باغیوں نے اریٹیریا کے پناہ گزینوں سے انتقام لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں