کراچی میں مزید 30 افراد میں کورونا ویریئنٹ امیکرون کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہوگئی ہے، محکمہ صحت سندھ


Staff Reporter January 07, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہوگئی ہے، محکمہ صحت سندھ

لاہور: کراچی میں مزید 30 افراد میں کورونا ویرئینٹ امیکرون کی تصدیق ہوگئی، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق امیکرون سے متاثرہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آرہے ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی میں کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی، غربی، کورنگی سے بھی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جینوم سیکوئنسنگ سے اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے، اوجھا اور آغا خان اسپتال سے کورونا کی تصدیق کے بعد سیکوئنسنگ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے اب تک 136 اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی سے 39، ضلع شرقی سے 52، ضلع ملیر سے 3، ضلع کورنگی سے 2، ضلع غربی سے 3، ضلع وسطی سے 6، ائیرپورٹ سے 21، اور بیرون ملک سے آنے والے 1 فرد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 56 مشتبہ کیسز ہیں جن کی جنوم سیکونسنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے صوبے میں اب تک 170 افراد کے امیکرون سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہوگئی، جب کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا 759 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 650 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 142 مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 16 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں