سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے باپ کی ضمانت خارج

ملزم محمد نسیم کے خلاف تھانہ کھنہ پولیس نے یکم دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا


ویب ڈیسک January 08, 2022
ملزم محمد نسیم صبح سے نہ خود پیش ہوا نہ اپنے کونسل کو پیش کر سکا، عدالتی حکم فوٹوفائل

ISLAMABAD: عدالت نے سوتیلی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم والد محمد نسیم کی ضمانت خارج کردی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ملزم نے اپنی سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا، ملزم محمد نسیم صبح سے نہ خود پیش ہوا نہ اپنے کونسل کو پیش کر سکا، ملزم درخواست ضمانت پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ عدالت نے سوتیلی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم باپ محمد نسیم کی ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے کہ ملزم محمد نسیم کے خلاف تھانہ کھنہ پولیس نے یکم دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ سفینہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے