مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی

اے ایس آئی نوید اقبال ان کی اہلیہ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2022
اے ایس آئی نوید اقبال ان کی اہلیہ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں۔ فوٹو:سوشل میڈیا

راولپنڈی: مری میں سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے 21 افراد کی شناخت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث مرنے والے سیاحوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح جاں بحق

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں زاہد ولد ظہور عمر 27 سال کمال آباد گاڑی کیری بولان، اشفاق ولد یونس عمر 31 سال گوجرانوالہ کار نمبر LEA-9312، معروف ولد اشرف عمر 31 لاہور کار نمبر LEA-9312، نامعلوم مرد عمر 30 لاہور کار LEA-9312، نوید اقبال ولد مراقب اے ایس آئی اسلام آباد پولیس عمر 49 ، اہلیہ نوید اقبال عمر 43 سال اور ان کے چار بیٹیاں دو بیٹے کار نمبر 483 شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مری میں جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی اوران کے اہل خانہ بھی شامل

دیگر میں اسد ولد زمان شاہ عمر 22 ، مردان، محمد بلال ولد غفار عمر 21 مردان، محمد بلال حسین ولد سید غوث خان عمر 24 کراچی کار نمبر VXR-424،
محمد شہزاد ولد اسماعیل عمر 46 راولپنڈی، اہلیہ مسز شہزاد عمر 35 سال اور ان کے دو بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے