200 افراد سے 20 کروڑ کا آن لائن فراڈ کرنے والے دو مفرور ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے متعدد چھاپوں کے بعد ایف بی ایریا اور گلشن اقبال سے دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کیا


Staff Reporter January 09, 2022
گرفتار ملزمان کی تصاویر (فوٹو : ایف آئی اے)

لاہور: ایف آئی اے نے آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق آن لائن فراڈ کمپنی سے وابستہ دو ملزمان سلیمان ولد ایم یحییٰ اور محمد اویس ولد محمد ارشاد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف 20 کروڑروپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان سلیمان اور اویس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مختلف سرمایہ کاری کی دھوکا دہی کی اسکیموں کی آڑ میں 200 سے زائد معصوم لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیے، دونوں ملزمان معصوم لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی زیر نگرانی مقدمہ کی تفتیشی افسر انسپکٹر مہوش افتخار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے چھاپے مارے اور ایف بی ایریا اور گلشن اقبال، کراچی سے دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے