طالبان نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 فروری 2014
 باقاعدہ جنگ بندی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے،  ترجمان طالبان    فوٹو: فائل

باقاعدہ جنگ بندی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے، ترجمان طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے ساتھیوں پر حملوں کے خلاف جوابی کارروائی ہے۔

اپنےایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں میں ہمارے ساتھیوں کو مار کر پھینکا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک مہینے کے دوران ہمارے  20 سے زائد ساتھیوں کو مارا گیا۔ آج پولیس اہلکاروں کی بس پر کیا جانے والا حملہ بے قصور ساتھیوں کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جنگ بندی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے، ہمارے ساتھیوں کے ہلاکتیں روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے رزاق آباد میں پولیس ٹریننگ سنٹرکے قریب پولیس بس پر بم حملے میں 12 اہلکار جاں بحق اور درجنوں اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔