آئی ایم ایف پاکستان کے 6 ارب ڈالر قرض کا جائزہ موخر

عالمی مالیاتی ادارے نے 12جنوری کو جائزہ لیناتھاجو اب 28 یا 31 جنوری کو لے گا، ذرائع


این این آئی January 10, 2022
پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست نہیں کی، ترجمان وزارت خزانہ (فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کے 6 ارب ڈالرز قرض کا جائزہ موخرکر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضے کا جائزہ موخر کیا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے کا جائزہ 12 جنوری کو لینا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لیے قرضے کا جائزہ آئی ایم ایف اب 28 یا 31 جنوری کو لے گا۔ ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست نہیں کی، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے