ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں، معید یوسف

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 10 جنوری 2022
اخراجات پورے کرنے کیلیے قرضے لیے، معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، مشیر قومی سلامتی۔ فوٹو: فائل

اخراجات پورے کرنے کیلیے قرضے لیے، معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، مشیر قومی سلامتی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ جب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے، شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو.

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اخراجات  پورے کرنے کے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔