نیویارک کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

32 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، کئی کی حالت تشویشناک


ویب ڈیسک January 10, 2022
32 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، کئی کی حالت تشویشناک ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیویارک کی 19 منزلہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے مطابق آگ سے جھلس کر 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے