کابینہ اجلاس،اسپتالوں کے آلات پر ٹیکس مراعات برقرار رکھنے کا مطالبہ

رضوان غلزئی  منگل 11 جنوری 2022
اسلام آبادبلدیاتی الیکشن میںEVM فراہمی کیلیے فنڈنگ یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم۔ فوٹو : فائل

اسلام آبادبلدیاتی الیکشن میںEVM فراہمی کیلیے فنڈنگ یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیرخزانہ سے منی بجٹ میں اسپتالوں میں استعمال ہونیوالے ضروری آلات پر ٹیکس مراعات برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے فنانس سپلیمنٹری بل میں اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ضروری آلات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلات پر سیلز ٹیکس کو قابل واپسی/ایڈجسٹ ایبل بنایا جائے گا، مکمل چھوٹ ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کے لیے فنڈنگ اور دیگر ضروریات کو یقینی بنائے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ٹیسٹنگ کیلیے 50ای وی ایمز فراہم کی جارہی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق باقی مشینیں اور دیگر وسائل مرحلہ وار فراہم کردیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔