شاہ رخ کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

پولیس نے شاہ رخ کی رہائش گاہ کواڑانے کی دھمکی دینے والے کوگرفتارکرلیا


ویب ڈیسک January 11, 2022
گرفتارملزم ماضی میں بھی جعلی کالز کرتا رہا ہے،پولیس حکام:فوٹو:فائل

FAISALABAD: بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کی رہائش 'منت' کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرپولیس کونامعلوم شخص نے کال کرکے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ نامعلوم کالرنے ممبئی کے دیگرمہشورمقامات کونشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پولیس نے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کوگرفتارکرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورسے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتارشخص نشے کا عادی ہے اور ماضی میں بھی نشے کی حالت میں ہیلپ لائن پرجعلی فون کالز کرتا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے