بجرنگی بھائی جان کی منی نے اپنا ایوارڈسلمان خان کے نام کردیا

سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں چانس دیا تھا


ویب ڈیسک January 11, 2022
ہرشالی ملہوترہ عرف منی نے ایوارڈ کو اپنے لئے اعزاز قراردیا:فوٹو:سوشل میڈیا

BARCELONA: فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نے اپنا ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئے اپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کے نام کردیا۔ انہوں نے فلم کے ڈائرکٹرکبیر خان سمیت فلم کی ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا۔

ہرشالی ملہوترہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لئے اعزاز ہے۔

2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردارادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں