لاہور میں کار پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 11 جنوری 2022
لاشوں کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

لاشوں کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

لاہور کے علاقے کاہنہ میں کار پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلامت علی اوراسکی بیوی زبیدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، میاں بیوی کو تھانہ کاہنہ کے چند قدم کے فاصلے پر کار میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔