چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  منگل 11 جنوری 2022
الیکشن کمیشن کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت . فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت . فوٹو:فائل

 کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کے ممبران کے تبادلوں کے معاملے پر چیف الیکسن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف سیکریٹری بلوچستان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس  پر الیکسن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بہانے بنا کر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔