انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں طلبگار کم ہونے سے دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا - فوٹو:فائل

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں طلبگار کم ہونے سے دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا - فوٹو:فائل

 کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 50 پیسے کمی کے ساتھ 178 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد، منی بجٹ کا بل منظور ہونے سے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی راہ ہموار ہونے اور زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں طلبگار کم ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 176.07 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔