- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
ایئرپورٹ پر جگہ چھن جانے کے خوف سے 18000 خالی پروازیں
جرمنی: کووڈ 19 کی عالمی وبا نے دنیا بھرکا نظام درہم برہم کررکھا ہے اب خبر یہ ہے کہ مشہور ایئرلائن لفتھانسا نے مشہور اور مصروف ہوائی اڈوں پر اپنی پارکنگ کھودینے کے خوف سے ایک دو نہیں بلکہ 18000 ایسی پروازیں چلائیں جن میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔
کچھ ہروازیں برسلز ایئرلائن نے انجام دیں جو لفتھانسا کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی ہے کہ برسلز نے 3000 اور لفتھانسا نے 15000 پروازیں ایسی کیں جن میں بہت ہی کم مسافر تھے یا بالکل خالی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی قوانین کے تحت اگر فضائی کمپنیاں اپنی جگہ (سلاٹ) محفوظ بنانا چاہتی ہین تو ضروری ہے کہ وہ بڑے فضائی اڈوں پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
یعنی اس کا مطلب ہوا کہ نہیں آؤگے تو کھودوگے والامعاملہ ہے جس کے تحت لینڈنگ اور ٹیک آف کا 80 فیصد کوٹہ استعمال کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ ضائع ہوجاتا ہےاور کسی دوسری کپمنیوں کو دیدیا جاتا ہے۔ یورپ میں بالخصوص قوانین بہت سخت ہیں اور کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کی وجہ سے فضائی سفر 50 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ تاہم لفتھانسا واقعے کے بعد فضائی کمپنیوں نے یورپی یونین پر فضائی قوانین پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔
لیکن حالیہ چند دنوں میں یورپی ممالک کی پروازوں میں 33ہزار کی کمی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔